میسی کی ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر بارسلونا کے منیجرنے خاموشی توڑ دی

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 8 دسمبر 2019
میسی بھی 32 برس کے ہوچکے، اس لیے ریٹائرمنٹ کی بات ان کے ذہن میں بھی ہوسکتی ہے، والویرڈے۔ فوٹو: فائل

میسی بھی 32 برس کے ہوچکے، اس لیے ریٹائرمنٹ کی بات ان کے ذہن میں بھی ہوسکتی ہے، والویرڈے۔ فوٹو: فائل

بارسلونا: اسٹار فٹبالر لیونل میسی کی ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر بارسلونا کے منیجر ایرنیسٹو والویرڈے نے خاموشی توڑ دی۔

فرانس میں بیلون ڈی آر ایوارڈ کی تقریب میں میسی نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا، جس پر مختلف چہ میگوئیاں شروع ہوگئی تھیں،والویرڈے نے کہاکہ ہر کسی کو کبھی نہ کبھی ریٹائر تو ہونا ہوتا ہے، میسی بھی 32 برس کے ہوچکے، اس لیے ریٹائرمنٹ کی بات ان کے ذہن میں بھی ہوسکتی ہے مگر ابھی ڈریسنگ روم میں اس پر کوئی بات نہیں ہوئی،وہ مزید کچھ برس کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔