کیسرک ولیمز کو چھکا جڑ کر کوہلی کا ’نوٹ بک‘ انداز میں اظہار مسرت

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 8 دسمبر 2019
16ویں اوورمیں ویرات کوہلی نے گیند کوباؤنڈری کے پاراچھالتے ہی ویسے ہی اپنے ہاتھوں سے اشارہ کیاجیسے نوٹ بک کھول رہے ہوں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

16ویں اوورمیں ویرات کوہلی نے گیند کوباؤنڈری کے پاراچھالتے ہی ویسے ہی اپنے ہاتھوں سے اشارہ کیاجیسے نوٹ بک کھول رہے ہوں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

حیدرآباد / دکن: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کیسرک ولیمز کو چھکا جڑ کر ان کے ہی’نوٹ بک‘ انداز میں خوشی منائی۔

ویرات کوہلی نے پہلے ٹوئنٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کیسرک ولیمز کو چھکا جڑ کر ان کے ہی’نوٹ بک‘ انداز میں خوشی منائی۔ 16 ویں اوور میں ویرات کوہلی نے گیند کوباؤنڈری کے پار اچھالتے ہی ویسے ہی اپنے ہاتھوں سے اشارہ کیا جیسے نوٹ بک کھول رہے ہوں۔ کیسرک ولیمز اسی انداز میں ہی وکٹ کے حصول پر خوشی مناتے ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔