میانوالی کے قریب نہر میں گاڑی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے

ویب ڈیسک  اتوار 8 دسمبر 2019
ڈوبنے والوں کی تلاش جاری ہے فوٹو: فائل

ڈوبنے والوں کی تلاش جاری ہے فوٹو: فائل

میانوالی: پپلاں کے قریب نہر میں گاڑی گرنے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد ڈوب گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میانوالی کے نواحی علاقے پپلاں کے قریب گاڑی بے قابو ہوکر مین لوئر برانچ نہر میں جاگری، جس سے گاڑی میں سوار 7 افراد ڈوب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام موقع پر پہنچ گئے، 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نہر میں ڈوبنے والے افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، جن میں 2 مرد، 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔