آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی داتا دربارؒ حاضری ملکی سلامتی کیلئے دعائیں

آرمی چیف نےداتادربارپرفاتحہ خوانی اورپھولوں کی چادرچڑھائی


ویب ڈیسک December 08, 2019
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور پہنچے فوٹو: آئی ایس پی آر

ISLAMABAD: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے داتا دربارؒ پر حاضری دی ہے اور ملکی سلامتی کیلئے دعائیں کی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ لاہور پہنچے ہیں۔ انہوں نے داتا دربارؒ پر حاضری دی، مزار پر چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی اور سلامتی کیلئے دعائیں بھی مانگی گئیں۔



واضح رہے کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا مدت ملازمت میں توسیع کے بعد پہلا سرکاری دورہ لاہور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔