تاخیر سے آنے پر باراتیوں کی پٹائی، دلہا گرفتار، دلہن کی پڑوسی سے شادی

ویب ڈیسک  اتوار 8 دسمبر 2019
بارات کو دوپہر 2 بجے پہنچنا تھا لیکن وہ لوگ رات گئے آئے۔ فوٹو : فائل

بارات کو دوپہر 2 بجے پہنچنا تھا لیکن وہ لوگ رات گئے آئے۔ فوٹو : فائل

بجنور: بھارت میں تاخیر سے آنے پر نہ صرف باراتیوں کو مارا پیٹا گیا بلکہ دلہا کو گرفتار کروا کے دلہن کی شادی پڑوسی سے کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع بجنور میں اپنی نوعیت کا انوکھا واقعہ پیش آیا ہے، بارات تاخیر سے آنے پر میزبانوں نے نہ صرف باراتیوں کی پٹائی کردی بلکہ جہیز مانگنے پر دلہا کو گرفتار بھی کرادیا، دلہن کی شادی پڑوس میں رہنے والے نوجوان سے کرا دی گئی۔

دلہا نے پولیس کو بتایا کہ جہیز مانگنے کا الزام بے بنیاد اور جھوٹا ہے، دلہن والوں نے دیر سے آنے پر ہاتھا پائی کی اور بات رشتہ توڑنے تک جا پہنچی، دلہن والوں نے ہم سے زیور سمیت قیمتی سامان تک چھین لیا تھا اور دلہن کی شادی پڑوسی سے کرادی گئی۔

پولیس نے میڈیا کو بتایا کہ ان دونوں نے 6 ہفتے قبل شادی کی تھی تاہم دلہن کی رخصتی نہیں ہوئی تھی اور علاقائی رسومات کے ساتھ شادی کی تقریب دوبارہ رکھی گئی تھی۔ اس 6 ماہ کے دوران دلہا اور دلہن کے گھر والوں کے درمیان جہیز پر کافی جھگڑا بھی ہوا تھا اور پھر دوپہر کی بارات رات گئے پہنچنے پر مزید تلخی پیدا ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔