معروف بھارتی اداکار نواز الدین صدیقی کی 26 سالہ بہن انتقال کر گئیں

ویب ڈیسک  اتوار 8 دسمبر 2019
صائمہ صدیقی 18 سال کی عمر سے بریسٹ کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ فوٹو : فائل

صائمہ صدیقی 18 سال کی عمر سے بریسٹ کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ فوٹو : فائل

پونے: معروف بھارتی اداکار نواز الدین کی 26 سالہ بہن صائمہ صدیقی نے کینسر کے مرض میں زندگی کی بازی ہار دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نواز الدین صدیقی کی بہن صائمہ کو 18 سال کی عمر میں بریسٹ کینسر جیسے موذی مرض کی تشخیص ہوئی تھی اور 8 سال تک کینسر سے نبرد آزما ہونے کے بعد آج انہوں نے پونے کے ایک اسپتال میں دم توڑ دیا۔

نواز الدین صدیقی اس وقت ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں امریکا میں مقیم ہیں، اُن کی بہن کی نماز جنازہ اتر پردیش میں آبائی گاؤں میں ادا کی جائے گی۔ نواز الدین صدیقی کینسر سے لڑنے والی بہن کی حوصلہ افزائی کرتے اور ہمت بندھاتے رہتے تھے۔

نواز الدین صدیقی نے پہلی مرتبہ گزشتہ برس ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں بہن کے بریسٹ کینسر میں مبتلا ہونے کے باوجود بہادری کے ساتھ بیماری کا مقابلہ کرنے پر حوصلہ افزائی کیلیے ٹویٹ بھی کی تھی۔

واضح رہے کہ بھارت میں بریسٹ کینسر کے مرض میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، ایک لاکھ خواتین میں سے 25 کو بریسٹ کینسر ہوتا ہے جن میں سے 13 جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔