پی ایچ اے میں مبینہ کرپشن؛ وزیراعظم نے تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی

ویب ڈیسک  اتوار 8 دسمبر 2019
وزیراعظم نے پی ایچ اے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات کے منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

وزیراعظم نے پی ایچ اے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات کے منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا

 اسلام آباد: وزیر اعظم نے پی ایچ اے میں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی (پی ایچ اے) میں ہونے والی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :قومی اور خطے کی ترقی کے لئےعلاقائی تعاون کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے پی ایچ اے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات کے منصوبوں کا ریکارڈ طلب کرلیا اور اس کے علاوہ وزیراعظم نے لاہور رنگ روڑ، گجرات یونیورسٹی، نواز شریف پارک شیخوپورہ، پنجاب اسمبلی گریٹر اقبال پارک اور سوک سینٹر، جوہر ٹاؤن کا ریکارڈ بھی مانگ لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔