ڈیرہ اسماعیل خان میں پسند کی شادی کرنے والا جوڑا قتل

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 8 دسمبر 2019
دونوں کے خاندانوں میں راضی نامے کے لئے گفت و شنید اور جرگے بھی جاری تھے، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

دونوں کے خاندانوں میں راضی نامے کے لئے گفت و شنید اور جرگے بھی جاری تھے، ذرائع ۔ فوٹو : فائل

ڈیرہ اسماعیل خان: رتہ کلاچی میں پسند کی شادی کے تنازع پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ صدر کے قریب رتہ کلاچی میں نامعلوم افراد نے پسند کی شادی کرنے والے نورولی اور مینا بی بی کو گھر میں گھس کر سر میں گولیاں مار کر قتل کردیا۔

ذرائع کے مطابق مقتولین نے پسند کی شادی کی تھی اور بنوں سے آکر ڈیرہ اسماعیل خان میں رہائش پذیر تھے، دونوں کے خاندانوں میں راضی نامے کے لئے گفت و شنید اور جرگے بھی جاری تھے۔

دوسری جانب صدر پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔