آسٹریلیا کے جنگلات میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ

ویب ڈیسک  اتوار 8 دسمبر 2019
ممکنہ طور پر طیارہ درخت سے ٹکرا کر بے قابو ہوگیا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

ممکنہ طور پر طیارہ درخت سے ٹکرا کر بے قابو ہوگیا۔ فوٹو : سوشل میڈیا

کوئنز لینڈ: آسٹریلیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں موجود پائلٹ اور ایک مسافر ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ میں ایک چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ دیر بعد ہچکولے کھاتے ہوئے زمین بوس ہوگیا۔ طیارے میں موجود 60 سالہ پائلٹ اور 71 سالہ مسافر ہلاک ہوگئے۔

طیارے کا ملبہ جنگلات سے مل گیا، ہلاک ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ حادثے کی وجہ کا تعین کرنے کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ اسی علاقے میں ایک اور طیارے حادثے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

سول ایوی ایشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ طیارے کو ایک نجی پراپرٹی پر اتارنے کی کوشش کے دوران ایک درخت سے ٹکرا کر بے قابو ہوگیا ہو تاہم حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔