کھانا لیٹ کیوں ہوا؟ باراتی میرج ہال انتظامیہ پرٹوٹ پڑے

نمائندہ ایکسپریس  پير 9 دسمبر 2019
دولہاکی پٹائی پرجھگڑا بڑھ گیا،اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

دولہاکی پٹائی پرجھگڑا بڑھ گیا،اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

سیالکوٹ:  سمبڑیال کے علاقہ میں شادی کی تقریب میں کھانا لیٹ ہونے پر باراتی آگ بگولا ہو گئے جنھوں نے  میرج ہال انتظامہ پر دھاو ا بول دیا اور توڑ پھوڑ شروع کر دی۔

جس پر سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر دی۔ جس سے بھگدڑ مچ گئی ۔اس دوران ایک باراتی زخمی ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کھانے میں تاخیر پرباراتیوں اور میرج ہال انتظامہ میں پہلے ہاتھا پائی ہو ئی۔میرج ہال انتظامہ نے دلہا کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے لڑائی نے شدت اختیار کی۔

اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔پولیس ترجمان خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ ابھی کوئی درخواست موصول نہیں ہو ئی ۔درخواست ملنیپر مقدمہ درج کر لیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔