کراچی میں ایف بی آر دفترمیں آتشزدگی، اہم ریکارڈ جلنے کا خدشہ

ویب ڈیسک  پير 9 دسمبر 2019
  آگ ایف بی آر کے دفتر کی پہلی منزل پر لگی جس سے دھویں کے بادل فضا میں بلند ہورہے ہیں، فوٹو: فائل

آگ ایف بی آر کے دفتر کی پہلی منزل پر لگی جس سے دھویں کے بادل فضا میں بلند ہورہے ہیں، فوٹو: فائل

سندھ سیکریٹریٹ میں فیڈرل بورڈ آف  ریونیو(ایف بی آر) کے دفتر میں آگ لگنے سے اہم دستاویزات اور ریکارڈ کے جلنے کا خدشہ ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ سیکریٹریٹ کے قریب واقع کثیر المنزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،  آگ ایف بی آر کے دفتر کی پہلی منزل پر لگی جس سے دھویں کے بادل فضا میں بلند ہورہے ہیں۔

آتشزدگی کی اطلاع پر دفاتر میں موجود افراد باہر آگئے جب کہ عمارت کا عملہ اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے میں مصروف ہے۔ فوری طور پر آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں  جب کہ واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔