لاہورایئرپورٹ سے 20 کلو ہیروئن منشیات لندن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  پير 9 دسمبر 2019
ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے، ترجمان اے این ایف فوٹو: فائل

ملزم کو گرفتار کرکے مزید تفتیش جاری ہے، ترجمان اے این ایف فوٹو: فائل

 لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس نے علامہ اقبال ایئرپورٹ پرکارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن لندن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہورپرتعینات اینٹی نارکوٹکس فورس کے اہلکاروں نے لندن جانے والی پروازکے مسافرکے سامان سے 20 کلوگرام سے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔ جس کی مالیت بین الاقوامی مارکٹ میں 20 کروڑروپے سے زائد ہے۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافرکی شناخت محمد یونس ولد محمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ منشیات کوبڑی مہارت کے ساتھ ٹرالی بیگ میں چھپایا گیا تھا۔ ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔