سندھ کابینہ نے اسٹوڈنٹ یونین کو بحال کرنے کا بل منظور کرلیا

ویب ڈیسک  پير 9 دسمبر 2019
اسٹوڈنٹ یونین کے لیے اسلحہ رکھنا خلاف قانون ہوگا، فوٹو: فائل

اسٹوڈنٹ یونین کے لیے اسلحہ رکھنا خلاف قانون ہوگا، فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ کابینہ نے تعلیمی اداروں میں اسٹوڈنٹ یونین کی بحالی بل منظور کرلیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ نے اسٹوڈنٹ یونین کو بحال کرنے کا بل منظور کرلیا ہے، جو اسمبلی میں پیش کرکے اسے قائمہ کمیٹی برائے قانون کو بھیجا جائے گا، جہاں سے منظوری کے بعد اسے اسمبلی میں حتمی منظوری کے لئے پش کیا جائے گا۔

مجوزہ قانونی بل کے مطابق اسٹوڈنٹ یونین 7 سے 11 ممبران پر مشتمل ہوگی اور یہ یونین طلبہ منتخب کریں گے۔ ونین کا کام تعلیمی ماحول بہتر کرنا، نظم و ضبط پیدا کرنا اور غیر نصابی سر گرمیوں کا فروغ ہوگا، اسٹوڈنٹ یونین کے لیے اسلحہ رکھنا، اس کے استعمال یا تعلیمی اداروں میں لانا خلاف قانون ہوگا، اس کے علاوہ تعلیمی سرگرمیوں کو روکنا،اسٹوڈنٹس یا اسٹوڈنٹ گروپس میں نفرت پھیلانا بھی خلاف قانون ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔