پاک ایران فورسزکی بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ سے متعلق ڈان اخبار کی خبرغلط ہے، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  پير 9 دسمبر 2019
پاکستانی بارڈرپرکسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی، میجر جنرل آصف غفور

پاکستانی بارڈرپرکسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی، میجر جنرل آصف غفور

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاک ایران فورسزکی بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ سے متعلق ڈان اخبار کی خبرغلط ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے پاک ایران فورسزکی بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ کی خبر کو غلط قرار دیا گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ پاک ایران بارڈر پرمشترکہ پیٹرولنگ کے حوالے سے ڈان اخبار میں چھپنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بارڈرپرکسی قسم کی مشترکہ پیٹرولنگ نہیں ہورہی، پیٹرولنگ یا آپریشنزکی ضرورت ہوئی تو اپنے علاقوں میں متعلقہ فورسزکریں گی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔