- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
پرندوں کا غیرقانونی شکار کرکے فیس بک پرتصاویر شیئر کرنے والوں کیخلاف مہم تیز
لاہور: پنجاب وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ نے جانوروں اور پرندوں کو غیر قانونی طور پر شکار کرکے ان کی تصاویر فیس بک پر شیئر کرنے والوں کیخلاف جاری مہم مزید تیز کردی۔
اگست 2018ء سے جاری اس مہم کے تحت اب تک 51غیرقانونی شکاریوں کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جب کہ پنجاب کے مختلف علاقوں سے زخمی حالت میں پکڑے جانے والے نایاب نسل کے 14 قیمتی فالکن کھلی فضاؤں میں چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اعزازی گیم وارڈن پنجاب 11 دسمبرکو کلرکہارمیں فالکن آزاد کریں گے۔
پاکستان میں فالکنزکی بحالی اورفروغ کے لئے کام کرنیوالی ایک این جی او نے گزشتہ کچھ عرصے کے دورا ن پنجاب کے مختلف علاقوں سے زخمی حالت میں مختلف اقسام کے فالکن تحویل میں لئے تھے جن کی دیکھ بھال اورعلاج کیا گیا ہے۔اب ان فالکنزکے صحت یاب ہونے پرانہیں کھلی اورآزادفضاؤں میں چھوڑنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ یہ اپنے قدرتی مسکن کی طرف واپس لوٹ سکیں۔
یہ فالکن 11 دسمبرکوکلرکہارکی کھلی فضاؤں میں آزادکئے جائیں گے ، پنجاب وائلڈلائف کے اعزازی گیم وارڈن بدرمنیراورمتعلقہ این جی او کے نمائندے ان فالکنزکوآزادکریں گے۔ بدرمنیرنے بتایا کہ فالکن انتہائی نایاب اورقیمتی پرندے ہیں ،ان کی بحالی اورافزائش میں اضافے کے لیے پنجاب حکومت کے ساتھ ساتھ مختلف این جی اوزبھی اپنا کردار اداکررہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فالکن کی بحالی اوراس سے متعلق آگاہی کے لئے کام کرنیوالی ایک این جی او نے فالکن چھوڑنے کا پروگرام بنایا ہے جس میں انہیں بھی مدعوکیاگیاہے۔
دوسری طرف پنجاب وائلڈلائف کے ترجمان نے فالکن آزادکے جانے کے پروگرام سے متعلق لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب وائلڈلائف نے ماضی قریب میں کوئی فالکن نہیں پکڑے اورنہ ہی انہیں آزادکیاجارہا ہے جبکہ دوسری طرف محکمہ کے اعزازی گیم وارڈن نے اپنے فیس بک پیج پراس پروگرام کی تفصیلات شیئرکی ہیں اورعام شہریوں کو فالکن چھوڑے جانے کی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں پنجاب وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ نے جانوروں اور پرندوں کو غیر قانونی طور پر شکار کر کے ان کی تصاویر فیس بک پر شیئر کرنیوالوں کیخلاف جاری مہم مزید تیز کر دی ہے۔ اگست 2018ء سے جاری اس مہم کے تحت اب تک 51غیرقانونی شکاریوں کیخلاف کارروائی کی گئی جن میں سے 38غیرقانونی شکاریوں نے اپنا جرم تسلیم کرتے ہوئے محکمانہ معاوضہ دینے کی درخواست پر ان سے مجموعی طور پر 10لاکھ روپے وصول کرکے قومی خزانے میں جمع کروادئیے گئے جبکہ دیگر 13غیر قانونی شکاریوں کیخلاف مقدمات مختلف عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔