ڈالر کے نرخ 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئے

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مدمقابل روپے کی قدر مستحکم ہوتی جارہی ہے


Staff Reporter December 09, 2019
زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مدمقابل روپے کی قدر مستحکم ہوتی جارہی ہے (فوٹو: فائل)

ملک میں ڈالر کی قیمت گزشتہ 6 ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی۔

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مدمقابل روپے کی قدر مستحکم ہوتی جارہی ہے جس کے نتیجے میں زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر6 ماہ کے وقفے کے بعد 155 روپے سے بھی نچلی سطح پر آگئی۔

انٹر بینک مارکیٹ میں پیر کو ڈالر کی مزید قدر 10 پیسے کی کمی سے 154.96 روپے پر بند ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدر20 پیسے کی کمی سے 154ر وپے90 پیسے پر بند ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں