ملک بھر میں سونے کے نرخ میں اضافہ

ویب ڈیسک  پير 9 دسمبر 2019
عالمی منڈی میں اضافے کے سبب سونے کی ملکی قیمت میں اضافہ ہوا (فوٹو: فائل)

عالمی منڈی میں اضافے کے سبب سونے کی ملکی قیمت میں اضافہ ہوا (فوٹو: فائل)

 کراچی: بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر اضافے سے 1464 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 100 روپے اور 86 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

اس تبدیلی کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 84 ہزار 400 اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 72 ہزار 359 روپے ہوگئی۔

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1000 پر مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 857 روپے 34 پیسے پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔