فیس بک کے بعد واٹس ایپ میں بھی ’کرائسس رسپانس‘ فیچر کا اضافہ

ویب ڈیسک  منگل 10 دسمبر 2019
واٹس ایپ نے کسی دہشت گردی کی کارروائی، تخریبی کارروائی اور قدرتی آفات کی صورت میں ’کرائسس رسپانس‘ فیچر پیش کیا ہے (فوٹو: فائل)

واٹس ایپ نے کسی دہشت گردی کی کارروائی، تخریبی کارروائی اور قدرتی آفات کی صورت میں ’کرائسس رسپانس‘ فیچر پیش کیا ہے (فوٹو: فائل)

برکلے، کیلیفورنیا: فیس بک نے دہشت گردی، آفات اور حادثات کی صورت میں رپورٹ کرنے کے لیے کرائسس رسپانس نامی فیچر پیش کیا تھا جس میں 80 ممالک کے لوگوں نے 300 بحران اور حادثات میں اپنی خیریت، معلومات اور دوسروں کی امداد کا تبادلہ کیا تھا۔

اب فیس بک نے بھی واٹس ایپ میں کئی فیچر کے ساتھ عین یہی فیچر متعارف کروائے ہیں لیکن کرائسس رسپانس فیچر کے کئی حصے ہیں جن میں واٹس ایپ انٹی گریشن بھی شامل ہے ۔ اس میں لوگوں کے اولین تجربات کی معلومات کی شیئرنگ، ڈیٹا کے پھیلاؤ، بحران کے نقشوں اور مقامات کی نشاندہی جیسے اہم فیچر بھی شامل ہوں گے۔

فیس بک نے پہلے سیفٹی چیک کا آپشن پیش کیا تھا جس کے تحت کسی بحران یا حادثے وغیرہ میں سیفٹی چیک کے تحت آپ اپنے دوستوں کو خیریت کی اطلاع دیتے تھے اس کے بعد فیس بک نے چندے اور معاشرتی مدد کے آپشن پیش کرکے اسے کرائسس رسپانس کا مجموعی نام دیا تھا اور اب یہ فیچر واٹس ایپ میں بھی موجود ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔