- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش دھماکا؛ 2 افراد جاں بحق
- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
سابق اسٹارز ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے بے تابی سے منتظر
لاہور: سابق اسٹارزملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے بے تابی سے منتظر ہیں۔
سابق کرکٹر راشد لطیف نے کہاکہ ملک میں ایک دہائی بعد طویل طرز کا میچ ہونا بہترین لمحہ ہے، جب پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلا تو اس وقت وہ پیدا بھی نہیں ہوئے تھے مگر یقین ہے کہ اس روز بھی کرکٹ کے مداح اتنے ہی خوش ہوئے ہوں گے جتنے کہ آج ہیں۔
معین خان نے کہا کہ یہ سیریز ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی کے ساتھ اہم ترین فارمیٹ کے مستقل انعقاد کا سبب بھی بنے گی، شاہد آفریدی نے کہاکہ میں سری لنکا کرکٹ بورڈ کا مشکور ہوں جس نے ایک دہائی بعد پاکستان میں ٹیسٹ میچ کے لیے اپنی ٹیم بھجوائی، مجھے یقین ہے مداحوں کی بڑی تعداد میچ دیکھنے کیلیے اسٹیڈیم کا رخ کرے گی۔
محمد یوسف نے کہا کہ ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی یقیناً سنگ میل ہے، امید ہے دونوں ٹیموں کے درمیان بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔ شعیب ملک نے کہاکہ پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی جذباتی لمحہ ہے، عمر گل نے کہا کہ مداح دونوں ٹیموں کوسپورٹ کرنے میدان میں آئیں کیونکہ اس موقع پر جیت صرف کرکٹ کی ہوگی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔