کیسرک ولیمز نے ویرات کوہلی کو ’چپ‘ کراکے حساب چکتا کردیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 10 دسمبر 2019
ویرات کوہلی نے کیسرک کو چھکا جڑ کر ’نوٹ بک‘ انداز میں خوشی منائی تھی جودراصل ویسٹ انڈین بولر کا انداز ہے۔ فوٹو: فائل

ویرات کوہلی نے کیسرک کو چھکا جڑ کر ’نوٹ بک‘ انداز میں خوشی منائی تھی جودراصل ویسٹ انڈین بولر کا انداز ہے۔ فوٹو: فائل

 تھروونانتھاپورم: ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کیسرک ولیمز نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو ’چپ‘ کراکے حساب چکتا کردیا۔

پہلے ٹوئنٹی 20 میں ویرات کوہلی نے کیسرک کو چھکا جڑ کر ’نوٹ بک‘ انداز میں خوشی منائی تھی جودراصل ویسٹ انڈین بولر کا انداز ہے، اتوار کو دوسرے میچ میں کیسرک نے میزبان کپتان کو صرف 19 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد ’نوٹ بک‘ انداز میں خوشی منانے کے بجائے اپنی انگلی ہونٹوں پر رکھتے ہوئے کوہلی کو چپ ہونے کا اشارہ کیا، جس کا سوشل میڈیا پر بھی خوب چرچا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔