وزیرصحت بلوچستان نصیب اللہ مری کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

ویب ڈیسک  منگل 10 دسمبر 2019
نصیب اللہ مری کا تعلق تحریک انصاف سے ہے فوٹو: فائل

نصیب اللہ مری کا تعلق تحریک انصاف سے ہے فوٹو: فائل

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیر صحت نصیب اللہ مری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے وزیر صحت نصیب اللہ مری کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے، نئے وزیر کی تقرری تک یہ قلمدان وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے پاس ہوگا۔

وزارت واپس لیے جانے پر میر نصیب اللہ مری کا کہنا ہے کہ انہیں وزارت مرکزی قیادت کے مشاورت سے دی گئی تھی اور یہ قلمدان چیلنج سمجھ کر قبول کیا تھا۔ وزارت سے ہٹائے جانے پر اعلیٰ پارٹی قیادت سے بات کروں گا۔

واضح رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں میر نصیب اللہ مری نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کوہلو سے صوبائی اسمبلی کی نشست پی بی 9 سے کامیابی حاصل کی تھی اور انہیں نئی حکومت کی تشکیل کے وقت وزارت صحت کا قلمدان سونپا گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔