بھارت میں سزائیں مکمل کرنے والے 3 پاکستانی شہری وطن واپس پہنچ گئے

آصف محمود  منگل 10 دسمبر 2019
تینوں پاکستانی واہگہ بارڈرکے راستے واپس وطن پہنچے فوٹو: ایکسپریس

تینوں پاکستانی واہگہ بارڈرکے راستے واپس وطن پہنچے فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: بھارتی جیلوں سے رہائی کے بعد 3 پاکستانی شہری واہگہ بارڈرکے راستے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

بھارت نے 3 پاکستانی شہریوں جمیل احمد، عبدالماجد اورمحمدیوسف کورہا کیا ہے۔ جو بھارت کی مختلف جیلوں میں قید تھے اور ان پر بھارت میں بغیردستاویزات داخلے کا الزام تھا۔ سزائیں مکمل ہونے کے بعد انہیں رہائی ملی ہے۔ بھارتی حکام نے واہگہ بارڈرپران افرادکوپاکستانی حکام کے حوالے کیا۔ پاکستانی شہریوں کی رہائی میں نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بھی اہم کردار اداکیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کی جیلوں میں کئی ایسے قیدی بھی سزاکاٹ رہے ہیں جن کی سزائیں مکمل ہوچکی ہیں تاہم مختلف قانونی پچیدگیوں کی وجہ سے ان کی رہائی ممکن نہیں پارہی ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے بھی کئی قیدیوں کی رہائی کا عمل متاثرہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔