عمران خان ایک پالیسی بناکر بورڈ کو سیاست سے پاک کریں، عاقب جاوید

ویب ڈیسک / محمد یوسف انجم  منگل 10 دسمبر 2019
 کرکٹ کی سمجھ رکھنے والوں پر مشتمل گورننگ بورڈ بنایا جائے، عاقب جاویدفوٹو : فائل

کرکٹ کی سمجھ رکھنے والوں پر مشتمل گورننگ بورڈ بنایا جائے، عاقب جاویدفوٹو : فائل

 لاہور: سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ عمران خان سے اپیل ہے کہ وہ بورڈ کی ایک پالیسی بنائیں اور بورڈ کو سیاست سے پاک کریں۔

سابق کرکٹر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ 10 سال بعد سری لنکن ٹیم پاکستان آئی جس پر خوشی ہے، سری لنکا سے ہمارے تعلقات بہت بہتر ہیں، اپنے ملک میں کرکٹ سے نوجوان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی، پاکستان کو کھلاڑی نہ ملنے کی وجہ بھی ٹیسٹ کرکٹ کا نہ ہونا ہے جب کہ آسٹریلیا میں ہار کا نہیں بری کارکردگی کا افسوس ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ نسیم شاہ اور موسی خان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے، ایک کھلاڑی کو مکمل سپورٹ دے کر اسے موقع دینا چاہیے، عمران خان جس کا ہاتھ پکڑتے تھے اس کو کھلاتے تھے، انضمام الحق اور سعید انور پر عمران خان کو بھروسہ تھا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز پر 16 سالہ کھلاڑیوں کو کھلانا سمجھ سے باہر ہے، کوچ کے جانے سے کرکٹ بورڈ کے کام نہیں رک جاتے، ہمارے ہاں ایک کوچ جاتا ہے تو ساری پالیسی بدل جاتی ہے، کرکٹ بورڈ میں سیاست کو دور رکھنا چاہیے، نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر سے 2 ہزار بچہ بے روزگار ہوگیا ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرنے والوں کو موقع ہی نہیں دیا جاتا، عمران خان سے اپیل ہے کہ بورڈ کی ایک پالیسی بنائیں اور بورڈ کو سیاست سے پاک کریں، کرکٹ کی سمجھ رکھنے والوں پر مشتمل گورننگ بورڈ بنایا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔