حریم شاہ بھی جنسی ہراسانی کا شکار

ویب ڈیسک  منگل 10 دسمبر 2019
 حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اس وقت مقبولیت حاصل کی جب ان کی وزارت خارجہ میں آزادانہ گھومنے پھرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی فوٹوانٹرنیٹ

حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اس وقت مقبولیت حاصل کی جب ان کی وزارت خارجہ میں آزادانہ گھومنے پھرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی فوٹوانٹرنیٹ

کراچی: ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ ایک تقریب کے دوران انہیں مقامی افراد کی جانب سے ہراسانی کا نشانہ بنایا گیا۔

حریم شاہ نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو شیئر کی ہے اور خود کو ہراساں کرنے والے افراد کو شرم سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیسے کیسے بے شرم لوگ ہیں اس دنیا میں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ’می ٹو‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔

اس کے علاوہ اپنے ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے کہا کہ ایک تقریب کے دوران چند لوگوں نے انہیں نامناسب انداز میں چھوا اور انہیں ہراساں کیا گیا۔ چاہے آپ عام خاتون ہیں، ٹک ٹاک اسٹاریا کوئی مشہور شخصیت۔ جنسی ہراسانی کسی صورت قابل قبول نہیں اورافسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں جنسی ہراسانی کے خلاف کوئی موثر قانون سازی نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حریم شاہ کی دفتر خارجہ میں داخل ہونے کی ویڈیو پر تنازع

واضح رہے کہ حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر اس وقت مقبولیت حاصل کی جب ان کی وزارت خارجہ میں آزادانہ گھومنے پھرنے کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ بعد ازاں ان کی ایک (ن) لیگی وزیر کے ساتھ بھی رقص کی ویڈیو وئرل ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔