ساوتھ ایشین گیمز؛ پاکستان نے اسکواش میں بھارت کو ہرا کر سونے کا تمغہ جیت لیا

محمد یوسف انجم  منگل 10 دسمبر 2019
طیب اسلم، عاصم خان اور فرحان محبوب نے پاکستان کی نمائندگی کی

طیب اسلم، عاصم خان اور فرحان محبوب نے پاکستان کی نمائندگی کی

ساوتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے اسکواش ٹیم ایونٹ میں بھارت کو ہرا کر سونے کا  تمغہ جیت لیا۔

پاکستان کی جانب سے طیب اسلم ، عاصم خان اور فرحان محبوب نے پاکستان کی نمایندگی کرتے ہوے ملکی پرچم بلند کیا۔ طیب اسلم نے ہرینڈر پال سنگھ کو 5-11، 6-11، 4-11 ،10-12 سے ہرایا۔

فرحان محبوب نے ابے سنگھ کو 8-11 اور 10-12 سے شکست دی۔ عاصم خان کو پردان ابھیشیک کے خلاف ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔