نوشین شاہ کی حمایت میں ادکارہ نمرا خان میدان میں آگئیں

آپ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ یہ کمنٹس ہماری زندگی پر کتنا اثر انداز ہوتے ہیں، نمرا خان


ویب ڈیسک December 10, 2019
آپ لوگوں کو اندازہ نہیں کہ یہ کمنٹس ہماری زندگی پر کتنا اثر انداز ہوتے ہیں، نمرا خان

برائیڈل کلچرل ویک کے دوران ماڈل نوشین شاہ کے پاؤں مڑجانے کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد ادکارہ نمرا خان ان کی حمایت میں میدان میں آگئیں۔

برائیڈل کلچرل ویک 2019 کا میلہ لاہور میں سج چکا ہے جس میں اب تک کئی نامور فیشن ڈیزائنر کے ملبوسات رونمائی کے لئے پیش کئے جا چکے ہیں لیکن برائیڈل ویک کے دوران ادکارہ وماڈل نوشین شاہ کے ساتھ ہونے والے حادثے کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں نوشین شاہ کا پاؤں ریمپ پر بُری طرح مڑ جانے کے باعث وہ تکلیف سے دو چار دکھائی دیں اور اس دوران ماڈل عفت عمر اُن کا حوصلہ بڑھانے کے لئے قریب پہنچی اور ان کی ہمت بڑھانے کے لیے انہیں بوسہ بھی دیا تاہم سوشل میڈیا پر صارفین نے دونوں شخصیات کے اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور نوشین شاہ پر نشے میں دھت ہونے کا الزام بھی لگایا۔



نوشین پر کی جانے والی تنقید پر ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ نمرا خان بھی خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے نوشین شاہ کی حمایت میں لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ نوشین شاہ کا پاؤں مڑجانے پر صارفین کی جانب سے منفی رائے کا اظہار کیا گیا اور ان پر الزامات عائد کیے گئے اور یہ تک کہا گیا کہ ہزاروں لوگوں کے سامنے وہ لوگ ایک دوسرے کو بوسہ کر رہی ہیں، تعجب ہوتا ہے ایسی سوچ پر بھی۔

نمرا خان نے کہا کہ ویڈیو بنانے کا مقصد یہ ہے کہ میں نوشین شاہ کو بہت اچھی طرح جانتی ہوں، وہ پانچ وقت کی نمازی ہیں اس لئے وہ نشہ جیسی لعنت سے بہت دور ہیں، لہذا کیمرے کے ذریعے نظر آنے والی کسی بھی بات پر بھروسہ مت کیا کریں۔ کیوں کہ آپ لوگوں کو بلکل بھی اندازہ نہیں ہے کہ آپ لوگوں کا ایک ایک کمنٹ ہماری زندگی میں کتنا اثر انداز ہوتا ہے۔



یہ خبر بھی پڑھیں: برائیڈل فیشن شو ستاروں کی جھلملاہٹ میں جاری

نمرا خان نے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ کوشش کیا کریں سب کے لئے اچھا بولنے کی اور اچھا سوچنے کی کیوں کہ کوئی نہیں جانتا کہ یہ وقت کس پر کب آجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں