کرپشن کیسز کے سزا یافتہ اور بیرون ملک قوانین کا مذاق اڑانے والوں کیلیے قانون سازی کی جائیگی

کرپشن کیسز کے سزا یافتہ اور بیرون ملک قوانین کا مذاق اڑانے والوں کیلیے قانون سازی کی جائے گی، معاون خصوصی


ویب ڈیسک December 10, 2019
جب تک جھوٹ اور سچ میں تفریق نہیں ہوتی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا، معاون خصوصی۔ فوٹوفائل

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرپشن کیسز کے سزا یافتہ اور بیرون ملک قوانین کا مذاق اڑانے والوں کیلیے قانون سازی کی جائے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس میں 12 نکات پیش کیے گئے اور 6 منظور ہوئے، اجلاس میں حکومت کی 15ماہ کی کارکردگی کا جائز ہ لیا گیا، وزیراعظم نے منسٹری آف آئل اینڈ گیس سے بریفنگ لی، عوام کو ریلیف دینے کےاقدامات کو باریک بینی سے دیکھا گیا۔

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ حکومت گردشی قرضہ کم کرکے12ارب تک لائی، گھریلوصارفین کےلیےگیس کی مد میں19 ارب کی سبسڈی دی گئی، زرعی شعبے کو 100 ارب روپے کا ریلیف دیا جارہا ہے، بجلی کے 300 یونٹ تک کے صارفین کو 242 ارب روپے کی سبسڈی دی ہے، صنعتوں اورکسانوں کوبھی بجلی کی مد میں سبسڈی دی گئی، وزارت پانی و بجلی نےلائن لاسز کو کم کیا، مسائل کےحل کےلیےرکاوٹیں دورکریں گے۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ وزیراعظم نے سردیوں میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کی ہدایت کی ہے اور سردی میں ہرصورت شہریوں کو گیس پہنچانے اور سوئی سدرن اور سوئی گیس کے بلنگ سسٹم کو آٹومیشن کے ساتھ جوڑنے کی بھی ہدیات کی ہے۔

فردوس عاشق نے کہا کہ چور، ڈاکو اور قوم کے ساتھ ناانصافیاں کرنے والی میڈیا کی زینت بننےسے جرائم بڑھیں گے، اس لئے کابینہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ کرپشن کے کیسز کے سزا یافتہ اور بیرون ملک قوانین کا مذاق اڑانے والوں کے لئے قانون سازی کی جائے گی، سزایافتہ مجرموں سےمتعلق قانون سازی پرغور کر رہے ہیں، جب تک جھوٹ اور سچ میں تفریق نہیں ہوتی معاشرہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔

معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ اجلاس میں بھارتی لوک سبھا کے پاس کئے گئے قانون کی شدیدمذمت کی گئی، بل آر ایس ایس ایجنڈے کی ترویج دینے کی مثال ہے، بھارت کےاقدامات نے اس کا اصل چہرہ بےنقاب کیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں