ساﺅتھ ایشن گیمز میں شرکت کے بعد قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

میاں اصغر سلیمی  منگل 10 دسمبر 2019
ویٹ لفٹنگ ٹیم نے 5 گولڈ، 2 سلور اور ایک برونز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا- فوٹو: ایکسپریس

ویٹ لفٹنگ ٹیم نے 5 گولڈ، 2 سلور اور ایک برونز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا- فوٹو: ایکسپریس

لاہور: ساﺅتھ ایشن گیمز میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے بعد قومی ویٹ لفٹنگ ٹیم بھی وطن واپس پہنچ گئی۔

ایئرپورٹ پر فیڈریشن عہدیداروں نے کھلاڑیوں کا استقبال کیا، پھولوں کے ہار پہنائے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ کٹھمنڈو میں شیڈول ویٹ لفٹنگ مقابلوں کے دوران پاکستانی پلیئرز نے 5 گولڈ، 2 سلور اور ایک برونز جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا۔

طلحہ طالب نے 67 کلوگرام میں پاکستان کے لئے سونے کا تمغہ جیتا، حیدر حیدرعلی نے 81 کلوگرام، حنظلہ دستگیر بٹ نے 109 کلوگرام، محمد نوح دستگیر بٹ 109 پلس کیٹگری، عثمان امجد راٹھور نے 102 کلوگرام میں گولڈ میڈل جیتے۔

ابو سفیان نے 73 کلوگرام، خواتین میں ربیعہ رزاق نے 87 کلوگرام میں چاندی کے میڈل جیتے، صائمہ شہزاد نے منفی 55 کلوگرام میں کانسی کا تمغہ جیتا۔

واضح رہے ساﺅتھ ایشن گیمز میں پاکستان نے مجموعی طور پر127 میڈل حاصل کئے، ان میں 31گولڈ، 37سلور اور 59 برونز میڈلز شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔