سندھ حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن سے متعلق بڑی سہولت متعارف کرادی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 11 دسمبر 2019
کاغذات مکمل ہونے کے بعد پنشنرز کو مکمل پنشن اور بقایا رقم بھی جاری کر دی جائے گی، سندھ حکومت (فوٹو: انٹرنیٹ)

کاغذات مکمل ہونے کے بعد پنشنرز کو مکمل پنشن اور بقایا رقم بھی جاری کر دی جائے گی، سندھ حکومت (فوٹو: انٹرنیٹ)

 کراچی: سندھ حکومت نے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پنشن سے متعلق بڑی سہولت متعارف کرادی، ریٹائرمنٹ کے کاغذات نامکمل ہونے کے باوجود ریٹائرڈ ہوتے ہی پنشن شروع کردی جائے گی۔

اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ غفران میمن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی عمر کو پہنچنے والے افراد کو کاغذات مکمل ہونے تک پنشن کی 65 فیصد رقم ماہانہ بنیاد پر دی جاتی رہے گی ریٹائرمنٹ پر نامکمل کاغذات کی وجہ سے پنشنرز کو ماہانہ پنشن کے حصول میں مالی مشکلات کا سامنا تھا لیکن اب انہیں ایک سال تک پنشن کی مد میں ملنے والی رقم کا 65 فیصد دیا جاتا رہے گا اس دوران وہ کاغذات مکمل کرالیں۔

اے جی سندھ کے مطابق تمام صوبائی سیکریٹریز کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ ریٹائرمنٹ سے چھ ماہ قبل ہی ملازمین کے کاغذات مکمل کرلیں کاغذات مکمل ہونے کے بعد پنشنرز کو مکمل پنشن اور بقایا رقم بھی جاری کر دی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔