خواتین کے نام پیغام لیے نئی فلم ’’سچ ‘‘ 20 دسمبر کو ریلیز ہوگی

شوبز رپورٹر  بدھ 11 دسمبر 2019
وومن اپمپاورمنٹ کو نمایاں کیا گیا، ساری شوٹنگ اسکاٹ لینڈ میں ہوئی، تسمینہ، ذوالفقار

وومن اپمپاورمنٹ کو نمایاں کیا گیا، ساری شوٹنگ اسکاٹ لینڈ میں ہوئی، تسمینہ، ذوالفقار

 لاہور: خواتین کیلیے ایک خاص پیغام لیے فلم ’’سچ ‘‘ پاکستانی شائقین کو بہترین تفریح فراہم کرے گی۔

’’ سچ ‘‘ کے ڈائریکٹر ذوالفقار شیخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ فلم کی ساری شوٹنگ اسکاٹ لینڈ میں کی گئی جس میں علیزے شیخ کو متعارف کرایا گیا ہے جن کے مقابل اسد زمان خان جبکہ کاسٹ میں جاوید شیخ اور مرینہ خان جیسے سینئر فنکار بھی موجود ہیں۔ فلم کے ڈائیلاگ حسینہ معین نے لکھے ہیں جبکہ میوزک وقار علی نے تیار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ فلم میں تفریح کے ساتھ ساتھ سماجی پیغام بھی۔

علیزے شیخ نے کہا بنیادی طور پر تو میں سائنٹسٹ ہوں اور اداکاری کا پہلا تجربہ ہے، یہ فلم تمام طبقات کو پسند آئے گی۔ پروڈیوسر تسمینہ شیخ نے کہا ہم نے تین سال کی محنت کے بعد فلم بنائی ہے جس میں وومن ایمپاورمنٹ کو بھی نمایاں کیا گیا ہے، ’’ سچ ‘‘ دیکھ کر ہر پاکستانی فکر کرے گا۔یہ فلم20 دسمبر کو ملک بھر میں ریلیز ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔