چارجڈ پارکنگ مافیا کیخلاف درخواست پر کمشنر و دیگر کو نوٹس

کورٹ رپورٹر  بدھ 11 دسمبر 2019
اضافی پارکنگ فیس نہ دینے پر مافیاکے لوگ شہریوں سے بدتمیزی اوردھمکیاں دیتے ہیں
 فوٹو: فائل

اضافی پارکنگ فیس نہ دینے پر مافیاکے لوگ شہریوں سے بدتمیزی اوردھمکیاں دیتے ہیں فوٹو: فائل

کراچی:  ہائی کورٹ نے کراچی میں چارجڈ پارکنگ مافیا کے خلاف درخواست پر میئر کراچی، کمشنر کراچی، ڈی آئی جی ٹریفک سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔

جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسز کوثر سلطانہ حسین پر مشتمل 2رکنی بینچ کے روبرو کراچی میں چارجڈ پارکنگ مافیا کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ شہریوں سے اضافی چارجڈ پارکنگ فیس وصول کی جارہی ہے۔

چارجڈ پارکنگ مافیا نے شہر میں قبضہ جمالیاہے جبکہ جگہ جگہ غیر قانونی چارجڈ پارکنگ سے شہر میں بدترین ٹریفک جام ہوتا ہے، اضافی پارکنگ فیس نہ دینے پر مافیا کے لوگ شہریوں سے بدتمیزی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔