گل سما کو سنگسار نہیں کیا گیا، پتھر لگنے سے موت ہوئی، سعید غنی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 11 دسمبر 2019
دعا منگی کے اغواکار کسی بھی صورت گرفتار ہونا چاہئیں، سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان
 فوٹو:فائل

دعا منگی کے اغواکار کسی بھی صورت گرفتار ہونا چاہئیں، سندھ اسمبلی میں پالیسی بیان فوٹو:فائل

کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات سعیدغنی نے کہا ہے کہ دادو میں جاں بحق بچی گل سما کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آگئی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بچی کو سنگسار نہیں کیا گیا بلکہ پتھر لگنے سے اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹی اور اس طرح اس کی موت واقع ہوئی۔

سندھ اسمبلی میں حکومت سندھ کی جانب سے ایک پالیسی بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد یہ کہا گیا تھا کہ گل سما بچی کو سنگسار کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ ایک جرگے نے دیا تھا، اس واقعے سے سندھ حکومت کے بارے میں منفی تاثر ہوا۔

سعید غنی نے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ میں بھی سنگساری کا کوئی ذکر موجود نہیں، بغیر تصدیق کہ حکومت پر تنقید نہیں کرنی چاہیے بلکہ یہ مناسب ہوتا کہ پہلے حقائق جمع کیے جاتے پھر میڈیا پر کوئی بات کرنی چاہیے تھی جس پر الزام تھا کہ اس نے جرگہ کرایا وہ پی ٹی آئی رہنما کا بیٹا ہے تاہم ہم نے تحقیقات سے پہلے سیاسی مخالفت میں کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا۔دعا منگی کا اغوا ہوا کچھ لوگ ملوث تھے اغوا کاروں کو کسی بھی صورت گرفتار ہونا چاہیے۔ انھوں نے بتایا کہ دعا منگی کی فیملی پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔