- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
گل سما کو سنگسار نہیں کیا گیا، پتھر لگنے سے موت ہوئی، سعید غنی
کراچی: سندھ کے وزیر اطلاعات سعیدغنی نے کہا ہے کہ دادو میں جاں بحق بچی گل سما کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آگئی ہے جس میں نشاندہی کی گئی ہے کہ بچی کو سنگسار نہیں کیا گیا بلکہ پتھر لگنے سے اس کی گردن کی ہڈی ٹوٹی اور اس طرح اس کی موت واقع ہوئی۔
سندھ اسمبلی میں حکومت سندھ کی جانب سے ایک پالیسی بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد یہ کہا گیا تھا کہ گل سما بچی کو سنگسار کیا گیا ہے اور یہ فیصلہ ایک جرگے نے دیا تھا، اس واقعے سے سندھ حکومت کے بارے میں منفی تاثر ہوا۔
سعید غنی نے کہا کہ ہیومن رائٹس کمیشن کی رپورٹ میں بھی سنگساری کا کوئی ذکر موجود نہیں، بغیر تصدیق کہ حکومت پر تنقید نہیں کرنی چاہیے بلکہ یہ مناسب ہوتا کہ پہلے حقائق جمع کیے جاتے پھر میڈیا پر کوئی بات کرنی چاہیے تھی جس پر الزام تھا کہ اس نے جرگہ کرایا وہ پی ٹی آئی رہنما کا بیٹا ہے تاہم ہم نے تحقیقات سے پہلے سیاسی مخالفت میں کسی پر کوئی الزام نہیں لگایا۔دعا منگی کا اغوا ہوا کچھ لوگ ملوث تھے اغوا کاروں کو کسی بھی صورت گرفتار ہونا چاہیے۔ انھوں نے بتایا کہ دعا منگی کی فیملی پولیس کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔