عدلیہ کی پالیسی امور میں مداخلت مسئلہ ہے، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  بدھ 11 دسمبر 2019
عدلیہ کو پالیسی امور میں مداخلت سے شدید نقصان پہنچا ہے اور ماضی کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہیے، وفاقی وزیر فوٹو: فائل

عدلیہ کو پالیسی امور میں مداخلت سے شدید نقصان پہنچا ہے اور ماضی کی غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہیے، وفاقی وزیر فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدلیہ کا پالیسی کے معاملات میں مداخلت مسئلہ ہے۔

وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ہیوی بائیکرزکو موٹروے استعمال کرنے کی اجازت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ اس طرح کے فیصلے ایک مسئلہ ہیں، کس مہارت کی بنیاد پر معززجج ہائی ویز کی پالیسی پر فیصلہ دے سکتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ میری عاجزانہ رائے میں عدلیہ کو پالیسی امور میں مداخلت سے شدید نقصان پہنچا ہے اور اسے ماضی کی غلطیوں کودہرانا نہیں چاہیے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی موٹروے پولیس کو ہیوی بائیکرزکو موٹروے استعمال کرنے کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔