لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ گیا

سینٹرل لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 240 جب کہ واہگہ کے علاقے میں 492 ریکارڈ کیا گیا، محکمہ تحفظ ماحولیات


ویب ڈیسک December 11, 2019
ایئر کوالٹی انڈکس 200 سے زائد ہو تو انسانی صحت کے لیے خطرناک ہوجاتا ہے۔فوٹو : فائل

شہر میں ایئرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھنے کے بعد 492 تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے مطابق سینٹرل لاہور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 240 ریکارڈ کیا گیا جب کہ واہگہ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس 492 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق شہر میں پالوشن بڑھنے سے شہری گلے، ناک اور سانس لینے میں دشواری سمیت دیگر بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں جب کہ ایئر کوالٹی انڈکس 200 سے زائد ہو تو انسانی صحت کے لیے خطرناک ہوجاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے