ڈی جی آئی ایس پی آر کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی

ویب ڈیسک  بدھ 11 دسمبر 2019
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور آپریشنل مصروفیت کی وجہ سے پشاور روانہ ہوگئے۔ فوٹوفائل

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور آپریشنل مصروفیت کی وجہ سے پشاور روانہ ہوگئے۔ فوٹوفائل

 راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی ہوگئی ہے۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور آپریشنل مصروفیت کی وجہ سے پشاور روانہ ہوگئے ہیں جس کے باعث آج ہونے والی پریس کانفرنس ملتوی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے آج 3 بجے اہم پریس کانفرنس کرنا تھی، جس میں انہوں نے گزشتہ روز کور کمانڈر کانفرنس میں ہونے والی بات چیت، ملکی سلامتی صورتحال، کشمیر اور دیگر اہم معاملات پر بریفنگ دینا تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔