پی آئی سی واقعہ کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی، وزیر داخلہ

ویب ڈیسک  بدھ 11 دسمبر 2019
واقعہ سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو سے شروع ہوا، اعجاز شاہ

واقعہ سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو سے شروع ہوا، اعجاز شاہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ اعجاز شاہ کا کہنا ہے  کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آنے والے واقعے کے ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھئے : لاہور میں وکلاء کا امراض قلب کے اسپتال پر دھاوا، طبی امداد نہ ملنے پر 6 مریض جاں بحق

لاہور میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے وزیرداخلہ اعجاز شاہ نے کہا کہ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں پیش آنے والا واقعہ دردناک ہے، ایسا نہیں ہونا چاہیے تھا اور میری زندگی میں اسپتال پر کبھی ایسا حملہ نہیں ہوا، واقعہ کی انکوائری ضرور ہوگی اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ وکلا اور ڈاکٹرز کے درمیان 4 ہفتے قبل لڑائی ہوئی تھی لیکن لڑائی کے بعد ان کی صلح کروا دی گئی تھی اور معاملہ بھی ختم ہو گیا تھا مگر آج دوبارہ پھر شروع ہوا، واقعہ سوشل میڈیا پرچلنے والی ویڈیو سے شروع ہوا، وکلا سوشل میڈیا پرویڈیو دیکھ کرمشتعل ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔