مستقبل میں دیگر غیر ملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، سری لنکن سفیر

ذوالفقار بیگ  بدھ 11 دسمبر 2019
کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین دوستی مضبوط ہوگی، شاہد نور الدین

کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین دوستی مضبوط ہوگی، شاہد نور الدین

 راولپنڈی: سری لنکن سفیر کا کہنا ہے کہ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے مابین دوستی مضبوط ہوگی۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں سری لنکا کے سفیر شاہد نور الدین کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا دوست ملک ہے ہم نے ماضی کو بھول کر کٹ کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے، سری لنکا کی ٹیم پاکستان کی مہمان ہے، مستقبل میں دیگر غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

شاہد نورالدین نے کہا کہ سیکورٹی کے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں، پاکستان امن پسند ملک ہے اور یہاں بطور سفیر وزیر اعظم عمران خان سے بھی ملاقات ہوئی، عمران خان ایک عظیم کرکٹر بھی ہیں ان کی قیادت میں پاکستان ترقی کرئے گا۔

اس سے قبل سفارت خانے میں سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر میڈیا سے ملاقات کے دوران سری لنکا کے سفیر کا کہنا تھا کہ جدید دور میں میڈیا کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے پاکستان امن پسند ملک ہے اور یہاں کرکٹ کے دیوانے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔