احد رضا میر اور فرحان سعید کے ڈرامے گوگل سرچ میں سرِ فہرست

ویب ڈیسک  بدھ 11 دسمبر 2019
گوگل سرچ میں  ڈرامہ ’ میرے پاس تم ہو‘ نے 7 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ فوٹو: فائل

گوگل سرچ میں ڈرامہ ’ میرے پاس تم ہو‘ نے 7 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ فوٹو: فائل

 کراچی: فرحان سعید کا’سنو چندہ‘ اور احد رضا میر کا ’عہدے وفا‘ڈرامہ گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کئے جانے کی فہرست میں شامل ہونے کی وجہ سے بازی لے گئے ہیں۔

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کی جانب سے رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کئے جانے کی فہرست جاری کی گئی۔ جس میں دو پاکستانی ڈراموں نے ٹاپ فور میں جگہ بنائی ہے۔ ان ڈراموں میں فرحان سعید کا مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’سنو چندہ سیزن 2‘ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  (آئی ایس پی آر) کے تعاون سے بنائے جانے والا ڈرامہ ’ عہدِ وفا‘ شامل ہیں۔

گوگل کی جاری کردہ ٹاپ ٹین سرچ فہرست میں ان دنوں سب سے زیادہ دیکھے جانے والا ڈرامہ ’ میرے پاس تم ہو‘ نے 7 ویں نمبر پر جگہ بنائی ہے۔ جب کہ پہلے نمبر پر ایکشن سے بھرپور سپر ہیرو فلم ’ ایونجر اینڈ گیم اور دوسرے نمبر پر بھارتی متنازع شو ’ بگ باس 13 جگہ بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔

گلوکار و اداکار فرحان سعید اور اقرار عزیز کی نوک جھوک اور کیمسٹری کی وجہ سے مشہور ہونے والا ڈرامہ ’سنو چندہ‘ کے پہلے سیزن کی کامیابی کے بعد دوسرے سیزن نے بھی شائقین کو اپنی جانب مائل کرنے میں کوئی قصر نہیں چھوڑی۔ جب کہ چار لڑکوں کی دوستی پر مبنی ڈرامہ ’عہدِ وفا ‘ بھی بہترین کہانی کی وجہ سے ان دونوں عوامی توجہ کا مرکزی بنا ہوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔