وزیراعظم عمران خان رواں ماہ 4 ممالک کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک  بدھ 11 دسمبر 2019
وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے، ذرائع۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے رواں ماہ بحرین، سوئٹزرلینڈ اور ملائشیا کا بھی دورہ کرنا ہے، جب کہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کا شیڈول ترتیب دیا جارہا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔