لاہورمیں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز تعینات

ویب ڈیسک  بدھ 11 دسمبر 2019
شہر کی اہم عمارات کے باہر رینجرز کی ایک ایک پلاٹون تعینات کی جائے گی، ڈی جی رینجرز پنجاب۔ فوٹو:فائل

شہر کی اہم عمارات کے باہر رینجرز کی ایک ایک پلاٹون تعینات کی جائے گی، ڈی جی رینجرز پنجاب۔ فوٹو:فائل

لاہور: وزارت داخلہ نے لاہور میں امن و امان کی صورتحال قابو کرنے کے لیے رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں وکلا اور ڈاکٹرز کے مابین ہونے والی کشیدگی کے بعد شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس ضمن میں وفاقی وزارت داخلہ نے صوبائی دارالحکومت میں رینجرز تعینات کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

ڈی جی رینجرز پنجاب کے مطابق شہر کے مختلف مقامات پر رینجرز کے دستے تعینات کیے جائیں گے،  جن اہم عمارات کے باہر رینجرز کے جوان تعینات کئے گئے ہیں ان میں گورنر ہاؤس، پنجاب اسمبلی، سول سیکرٹیریٹ، ایوان عدل، سپریم کورٹ رجسٹری لاہور، لاہور ہائیکورٹ اور جی پی او چوک شامل ہیں، جب کہ آئی جی پنجاب اور پنجاب انسیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) کے باہر بھی رینجرز کی ایک ایک پلاٹون تعینات کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔