- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
عدسوں پر معلومات ظاہر کرنے والی اسمارٹ عینک
جرمنی: آگمینٹڈ ریئلٹی والے موبائل فون اور عینکوں کے متعلق تو آپ نے سنا ہوگا۔ جب آپ کوئی منظر دیکھتے ہیں تو اس کی اضافی معلومات اسی کے ساتھ منظر میں شامل ہوجاتی ہے۔
اب بوش کمپنی نے ایک ہلکا پھلکا اور جدید چشمہ بنایا ہے جس کے شفاف عدسوں کو معلومات ظاہر ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ اگرچہ بہت سی کمپنیوں نے ایسے چشمے بنائے ہیں لیکن وہ بھاری بھرکم تھے تاہم بوش اسمارٹ عینک میں نصب سرکٹ بہت ہلکا پھلکا ہے اور اسے پہچاننا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔بوش نے اسے لائٹ ڈرائیو کا نام دیا ہے جس کا فریم بھی فیشن کے عین مطابق ہے۔ اس میں نصب پروجیکشن سسٹم دونوں عدسوں پر ٹیکسٹ اور تصاویرظاہر کرتا ہے جسے صرف آپ ہی دیکھ سکتے ہیں۔
فرض کیجئے کہ آپ ایفل ٹاور کے پاس کھڑے ہیں تو یہ اس کی تفصیلات یا حقائق عدسے پر دکھانا شروع کردیتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے فون کے پیغامات بھی لائٹ ڈرائیو پر پڑھ سکتے ہیں جو شفاف شیشوں پر ظاہر ہوتے ہیں۔
اس سے قبل نارتھ نامی کمپنی نے بھی عینک پر ظاہر ہونے والے پیغامات کا پروجیکٹر بنایا تھا تاہم سرکٹ سمیت پروجیکٹر، بیٹری اور دیگر آلات کے ساتھ پورا چشمہ وزنی ہوگیا تھا جس کے ڈیزائن میں تبدیلی کی گئی تھی تو پوری عینک بے ڈھنگی اور بھاری ہوگئی تھی۔ لیکن بوش کمپنی کے اشتہار میں آپ پروجیکٹر والی عینک کو خود دیکھ سکتے ہیں۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ اس کے پروجیکٹر سرکٹ کا وزن صرف 10 گرام ہے۔
سرکٹ کی دنیا کو دیکھیں تو اس کے اندر مائیکروالیکٹرومکینکل سسٹم (ایم ای ایم ایس) پر مبنی لائٹ اسکینر لگایا گیا ہے جو پہلے عینک کے عدسے کو اسکین کرتا ہے اور اسے آنکھ کے عدسے پر ظاہر کرتا ہے اور عینک پہننے والے کو ایک روشن منظر دکھائی دیتا ہے۔ پروجیکٹر سادہ اور نمبر والے دونوں طرح کے عدسوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
آپ اپنے اسمارٹ فون اور اسمارٹ واچ کا ڈیٹا اور تفصیلات بھی اس عینک کے ذریعے براہِ راست دیکھ سکتے ہیں۔ اسے پہننےکے بعد آپ عینک کی کمانی کو چھو کر پروجیکٹر سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ سینسر میں شامل جی پی ایس سسٹم پوری دنیا کو آپ کے مقام کی خبر دے سکتا ہے لیکن اس آپشن کو استعمال کرنے یا نہ کرنے کا اختیار آپ کے پاس ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔