- پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی، شوہر کو تین ماہ قید کا حکم
- پشاور میں معمولی تکرار پر ایلیٹ فورس کا سب انسپکٹر قتل
- پنجاب میں 52 غیر رجسٹرڈ شیلٹر ہومز موجود، یتیم بچوں کا مستقبل سوالیہ نشان
- مودی کی انتخابی مہم کو دھچکا، ایلون مسک کا دورہ بھارت ملتوی
- بلوچستان کابینہ نے سرکاری سطح پر گندم خریداری کی منظوری دیدی
- ہتھیار کنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنا دے چکے ہیں، پاکستان
- بشریٰ بی بی کا عدالتی حکم پر شفا انٹرنیشنل اسپتال میں طبی معائنہ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
کئی علاقوں میں بوندا باندی و ہلکی بارش، آج رات ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگا
کراچی: مغربی سسٹم کے اثرات کے باعث بدھ کی شب شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی اور ہلکی بارش کے سبب خنکی بڑھ گئی۔
شہر کے کئی علاقوں میں تندو تیزہوائیں بھی چلیں،جس کی رفتار40 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،آج جمعرات کو بھی شہر کا مطلع ابر آلودرہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،آج رات ٹھنڈ میں مزید اضافہ متوقع ہے۔
چیف میٹرلوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق مغربی بارش کا سلسلہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب ایران کی جانب سے بلوچستان میں داخل ہوا جس کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی جبکہ کہیں ہلکی بارش ریکارڈہوئی۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار فرواز کے مطابق آج (جمعرات) کو مزید ہلکی بارش،بونداباندی اور پھوارپڑنے کا امکان ہے جس کے دوران معمول سے قدرے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، آج رات کے وقت ٹھنڈ میں مذید اضافہ ہوسکتا ہے، مغربی سلسلے کے اثرات کے تحت شہر میں چلنے والی سردی کی لہر 18دسمبرتک برقرار رہ سکتی ہے جس کے دوران درجہ حرارت 11 ڈگری تک گرسکتا ہے۔
بدھ کی شب ایئر پورٹ، صدر،کلفٹن،ڈیفنس جبکہ اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں گارڈن، رنچھوڑ لائن،رامسوامی میں بونداباندی جبکہ ایئرپورٹ اور اس سے ملحقہ کچھ علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار پڑی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 16.5 ڈگری اورزیادہ سے زیادہ 29.5 ڈگری رہا، شام کے وقت نمی کا تناسب 63 فیصد رہا،شمال مشرقی سمت سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر رہی ،آج (جمعرات)کو کم سے کم درجہ حرارت 14سے 16 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔