آرمی چیف سے روسی وزیر تجارت، برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقاتیں

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 12 دسمبر 2019

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

 اسلام آباد:  پاکستان میں حال ہی میں اپنی ذمے داریاں سنبھالنے والے برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹین اورروس کے وزیر تجارت نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ڈاکٹر کرسٹین ٹرنر کو خوش آمدید کہا اور بطور برطانوی ہائی کمشنر پاکستان میں ذمہ داریاں سنبھالنے پر ڈاکٹر کرسٹین کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاگیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق روسی وزیر تجارت سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں باہمی تعاون کے فروغ اور خطے کی معاشی ترقی کے عزم کااظہار کیا گیا ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔