اے ڈی بی پاور سیکٹر میں 2 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گا

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 12 دسمبر 2019
وفدکوبجلی چوری،گردشی قرضوں اورسسٹم کی بہتری کے اقدامات پر بریفنگ، رواں ماہ کے آخر میں تفصیلی ملاقات پراتفاق
۔ فوٹو : فائل

وفدکوبجلی چوری،گردشی قرضوں اورسسٹم کی بہتری کے اقدامات پر بریفنگ، رواں ماہ کے آخر میں تفصیلی ملاقات پراتفاق ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد:  ایشین ڈیویلپمنٹ بینک آئندہ 3سالوں میں پاکستان کے توانائی شعبے میں 2 بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری کریگا۔

سنٹرل اور مغربی ایشیا کیلیے ایشین ڈیولپمنٹ بینک کے ڈی جی ورنر لی پاش کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد کی وفاقی وزیر عمرایوب اور معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے ملاقات کی ہے جبکہ پاکستان کیلئے ایشین ڈیویلپمنٹ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ژیاوہونگ یانگ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد نے بتایا کہ ایشین ڈیولپمنٹ بینک نے آئندہ تین سالوں میں پاکستان کے توانائی شعبے میں 2 بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔2.1 بلین ڈالرزکے ساتھ ایشیائی ترقیاتی بینک توانائی کے شعبے میں سرفہرست شراکت دار رہا ہے۔

گردشی قرضوں اور توانائی شعبے کیلئے رواں ہفتے 300ملین ڈالرزجاری کئے گئے ہیں۔ ملاقات میں توانائی کے شعبے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے فنڈکردہ منصوبوںکا جائزہ کیاگیا، منصوبوں کو منتقی انجام تک پہنچانے کیلئے اے ڈی بی اور وزارت توانائی کے درمیان رواں مہینے کے آخر میں تفصیلی ملاقات پر اتفاق بھی کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔