کراچی ایئرپورٹ کے قریب طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا

ویب ڈیسک  جمعرات 12 دسمبر 2019
ایئر بس 320 طیارے سے پرندہ ٹکرایا جس کی وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے، فوٹو: فائل

ایئر بس 320 طیارے سے پرندہ ٹکرایا جس کی وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے، ترجمان پی آئی اے، فوٹو: فائل

 کراچی: اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 301 بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈنگ سے قبل طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا جس سے طیارے کے پر کو نقصان پہنچا تاہم پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لینڈ کرا دیا۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کا کہنا ہے کہ ایئر بس 320 طیارے سے پرندہ ٹکرایا جس کی وجہ سے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔انہوں نے شہریوں اپیل کی ہے کہ وہ ایئرپورٹ کے اطراف کچرا پھینکنے سے گریز کریں تاکہ فضائی حادثات سے بچا جا سکے۔

واضح رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گزشتہ روز بھی پی آئی اے کے طیارے سے پرندہ ٹکرایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔