آرمی چیف کا پی اے سی کامرہ کا دورہ، پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا

ویب ڈیسک  جمعرات 12 دسمبر 2019
آرمی چیف نے پی اے سی کو عالمی معیارحاصل کرنے پر سراہا۔ آئی ایس پی آر

آرمی چیف نے پی اے سی کو عالمی معیارحاصل کرنے پر سراہا۔ آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پی اے سی کامرہ کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا۔

آرمی چیف کو پی اے سی کامرہ میں جاری منصوبوں پر بریفنگ بھی دی گئی، آرمی چیف نے ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کو خود انحصاری اورعالمی معیارحاصل کرنے پرسراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔