کراچی ٹیسٹ دلچسپ اور فیصلہ کن ثابت ہوگا، ریاض احمد

ویب ڈیسک / زبیر نذیر خان  جمعرات 12 دسمبر 2019
کوشش ہے کہ ٹیسٹ کے لیے  بہترین وکٹ  تیار کروں، ریاض احمد

کوشش ہے کہ ٹیسٹ کے لیے بہترین وکٹ تیار کروں، ریاض احمد

کراچی: نیشنل اسٹیڈیم کے ہیڈ کوریٹر ریاض احمد نے کہا ہے کہ پاکستان اور  سری لنکا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں کراچی میں کھیلا جانے والا دوسرا میچ  دلچسپ ثابت ہوگا اورفیصلہ کن رہنے کا قومی امکان ہے،

نیشنل اسٹیڈیم کے ہیڈ کوریٹر ریاض احمد کا کہنا تھا کہ 19 دسمبر سے شروع ہونے والے  ٹیسٹ کے لیے مجموعی طور پرسات وکٹیں تیار کی ہیں، ان میں 4 پچز پریکٹس کے لیے بنائی گئی ہیں، ان کا کہنا ہے کہ 10 برس کے بعد ہونے والے  کراچی ٹیسٹ کے لیے بہترین وکٹ تیار کی جائے گی جس  پر دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی جس سے شائقین سمیت سب ہی لطف اندوز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ بڑی خوش قسمتی کی بات ہے کہ سری لنکا 10 برس کے بعد اسی میدان میں مد مقابل ہوگی، میری کوشش ہے کہ ٹیسٹ کے لیے  بہترین وکٹ  تیار کروں، سپورٹنگ وکٹ کی تیاری کے لیے تمام اسٹاف بھر پور محنت کر رہا ہے،گراونڈ کو سرسبر بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، مکمل طور پر گرین وکٹ اپنا رنگ دکھائے گی۔

ریاض احمد نے کہا کہ نئے سیزن کے آغاز پر فیلڈ میں ڈالی جانے والی مٹی سے میدان کی حالت بھی بہتر ہوگئی ہے اور سطح ہموار ہونے سے کھیل کا لطف بھی دوبالا ہو جائے گا، کراچی ٹیسٹ اچھا مقابلہ ثابت ہوگا جس سے تماشائیوں کو لطف اندوز ہونے کا بھی موقعہ ملے گا

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔