جاپان میں 50 ہزار کارڈ سے کرسمس ٹری بنادیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 13 دسمبر 2019
جاپانی شہر موریاما میں سب سے زیادہ کارڈز بنا کرسمس درخت جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے (فوٹو: ایم ایس این)

جاپانی شہر موریاما میں سب سے زیادہ کارڈز بنا کرسمس درخت جسے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے (فوٹو: ایم ایس این)

ٹوکیو: جاپانی شہر کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے ایک نیا اعزاز دیا گیا ہے جس میں مقامی بچوں نے اپنے ہاتھ سے لکھے گئے کرسمس کارڈ سے ایک خوبصورت درخت بنایا ہے جو اب تک سب سے زیادہ کارڈز سے بنا درخت ہے جس پر کل 51 ہزار 626 کارڈز پر کرسمس پیغامات لکھے گئے ہیں۔

یہ خوبصورت درخت موریاما شہر کے اسکولوں اور ڈے کیئر سینٹر کے ہزاروں بچوں نے اپنے کارڈز سے سجایا ہے۔ ستمبر میں شہر کی انتظامیہ نے ستمبر کے ماہ میں ہی بچوں کو روشنی منعکس کرنے والے کارڈ دیئے تھے جس پر انہیں اپنی خواہشات لکھنے کو کہا تھا۔ ہر بچے نے اپنی خواہش ایک کارڈ پر لکھی اور یہ کارڈز شہر کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر بنے ایک کرسمس درخت پر لگادیے گئے۔

درخت پر کارڈ لگائے جانے کے بعد گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندوں کو بلایا گیا جنہوں نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب سے زیادہ تہنیتی کارڈز سے بنا دنیا کا سب سے بڑا کرسمس درخت ہے۔ اب موریاما شہر میں اس درخت کی نمائش جاری ہے جو 26 دسمبر تک عوام کے لیے رکھا گیا ہے۔ اس کےبعد کرسمس درخت کو حفاظت سے رکھا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔