- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
- ٹریفک وارڈنز لاہور نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کر دی
- مسجد اقصی میں دنبے کی قربانی کی کوشش پر 13 یہودی گرفتار
پی سی بی پہلے تقرر بعد میں اشتہار کی روش پر گامزن
راولپنڈی: پی سی بی پہلے تقرر بعد میں اشتہارکی روش پرگامزن ہے، سابق کرکٹر مشتاق احمد کو گذشتہ ہفتے بولنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کا ’’انکشاف‘‘ جمعرات کو کیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں کئی عہدیداروں کا انتخاب پہلے اور اشتہار بعد میں جاری کرنے کے ساتھ ایک نیا رجحان بھی متعارف ہوا ہے، حال ہی میں جنید ضیا کو خاموشی سے جنرل منیجر ڈومیسٹک کرکٹ مقرر کیا گیا،اب مشتاق احمد کو اسپن بولنگ کنسلٹنٹ بنانے کے ایک ہفتے بعد یاسر شاہ کے حوالے سے پریس ریلیز میں انکشاف کیا گیاکہ ان کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اشتہار آتے ہی میڈیا میں خبریں آ گئی تھیں کہ یہ پوسٹ مشتاق احمد کو سونپی جائے گی۔
پی سی بی کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر کی گذشتہ ہفتے اسپن بولنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے تقرری ہوئی، وہ 120 روز پر مشتمل اسائنمنٹ میں ڈومیسٹک، انڈر 16 اور انڈر 19بولرز کے ساتھ کام کریں گے، ضرورت پڑنے پر قومی ٹیم کو بھی دستیاب ہوں گے۔
دریں اثنا یاسر شاہ کو راولپنڈی میں موجود ٹیسٹ اسکواڈ سے ریلیز کرکے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے، لیگ اسپنروہاں مشتاق احمد کی زیرنگرانی تربیت حاصل کریں گے۔ یاسر16 دسمبر کو قومی کرکٹ ٹیم کو کراچی میں دوبارہ جوائن کرلیں گے، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 19 دسمبر سے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔پہلا ٹیسٹ ان دنوں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے ۔ گزشتہ روز دوسرے دن کا کھیل بارش سے شدید متاثر ہوا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔